ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادو کم تجربہ کار ہیں، میں ان کی جگہ ہوتی تو بی ایس پی کے امیدوار کو جتانے کی کوشش کرتی: مایاوتی

اکھلیش یادو کم تجربہ کار ہیں، میں ان کی جگہ ہوتی تو بی ایس پی کے امیدوار کو جتانے کی کوشش کرتی: مایاوتی

Mon, 26 Mar 2018 00:11:03    S.O. News Service

لکھنؤ25 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا میں انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی کراس ووٹنگ کی وجہ سے بی ایس پی راجیہ سبھا کی 9 ویں نشست نہیں جیت پائی اور بی ایس پی نے بھی اس کا دوش سماجوادی پارٹی اور کانگریس کو نہیں دیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ستیش چندر مشرا نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس سے کوئی شکایت نہیں ہے بی جے پی نے ہی ایک دلت کو جیتنے نہیں دیا؛ لیکن ہفتہ کی شام کو بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے باتوں ہی باتوں میں بہت کچھ پیغام دے دیا ہے۔پہلے تو انہوں نے کہا کہ دونوں ہی پارٹیوں کا اتحاد اٹوٹ ہے، بی جے پی کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ مایاوتی نے کہاکہ میں صاف کر دینا چاہتی ہوں کہ ایس پی۔بی ایس پی کا میل اٹوٹ ہے۔ بی جے پی کا مقصد صرف ایس پی۔بی ایس پی کی دوستی کو توڑنا ہے، کانگریس پارٹی کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں جب مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی ۔اس کے بعد انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کرنے والے اپنے ممبر اسمبلی انل سنگھ کو انہوں نے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اب سیاست میں تھوڑے کم تجربہ کار ہیں۔ اگر میں ان کی جگہ پر ہوتی تو اپنے امیدوار کے بجائے بی ایس پی امیدوار کو جتانے کی کوشش کرتی۔ بی ایس پی سپریمو کے کہنے کا مطلب صاف تھا کہ سماجوادی پارٹی کو جیا بچن کو جتانے کے بجائے بی ایس پی امیدوار کو جتانا چاہئے تھا۔ مایاوتی نے یہ بات کہہ کر انہوں نے ایک طرح سے بہت پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ 


Share: